لاہور(آئی این پی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی تھانہ ریس کورس، راحت بیکری اور عسکری ٹاور جلاو گھیراو کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)رہنمائوں شاہ محمود قریشی، سینیٹر اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کردی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے جیل میں کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ملزمان کو جیل میں قائم کردہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزم کی جانب سے سینیر قانون دان برہان معظم ملک اور رانا مدثر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔