رمضان سے قبل مغربی ہوائو ں کا سلسلہ ملک کے جنوبی حصے پر اثر انداز

 کراچی (آئی  این پی ) رمضان سے قبل مغربی ہوائو ں کا سلسلہ ملک کے جنوبی حصے پر اثر انداز  ہونے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق رمضان سے قبل مغربی ہواں کا سلسلے کا ملک کے جنوبی حصے پر اثر اندازہونے ہوسکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ یہ سسٹم 16 سے 18 فروری کے دوران سندھ اور بلوچستان پر اثر  انداز ہوسکتا ہے، سسٹم سے ہونے والی بارش کی شدت اور اثرات سے متعلق آئندہ دنوں میں بہتر پیش گوئی کی جاسکے گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہیکہ کراچی میں ہفتہ اور اتوار کی صبح ہلکی دھند کا امکان ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مطلع صاف اور تیز دھوپ رہے گی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوارکو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔