سعودی عرب میں طوفانی بارش، تیز ہوائو ں سے چھتیں گر گئیں

کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے‘ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ‘سکول بند‘آن لائن کلاسز
ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور تیز ہوائو ں نے تباہی مچادی۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر ینبع میں طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، تیز ہوائو ں سے متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔  ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ۔ خراب موسم کی وارننگ کے باعث جدہ اور ربیغ میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔