غزہ، شدید سرد موسم اور طوفانی ہوائو ں سے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ

 خیمے طوفانی ہواوں سے اکھڑنے لگے، بارش کا پانی بھرنے سے بیٹھنے تک کی جگہ نہیں بچی 
غزہ (آئی این پی )غزہ میں اسرائیلی مظالم سے چور بے گھر فلسطینیوں کو شدید سرد موسم اور طوفانی ہوائوہ ں کے ساتھ بارش کا سامنا ہے جس کے باعث ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا  ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بے گھر فلسطینیوں کے خیمے طوفانی ہواوں سے اکھڑنے لگے ہیں جبکہ خیموں میں بارش کا پانی بھرنے سے بیٹھنے تک کی جگہ نہیں بچی۔اسرائیلی بمباری سے تباہ غزہ کے الشفا اسپتال کی چھتوں سے پانی برسنے لگا ہے، ایمبولینس اور دیگر گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئی ہیں۔اسرائیلی ناکہ بندی اور بنیادی ضروریات کی قلت کے باعث فلسطینی ناکافی پناہ گاہوں میں زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔