کراچی(آئی این پی ) جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن آج (ہفتہ کو) گل پلازہ کا معائنہ کرے گا ۔رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن حکومتی اداروں کو طلب کرنے سے قبل پوری عمارت کا خود جائزہ لے گا اور گل پلازہ کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی معائنہ کرے گا۔کمیشن جائے وقوعہ پر آتشزدگی کے بعد کئے گئے ریسکیو اور سرچ آپریشن، عمارت میں موجود راستوں اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لے گا تاکہ واقعہ کے مختلف پہلوئو ں کا براہ راست مشاہدہ کیا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن گل پلازہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد فائر بریگیڈ، کے ایم سی، ریسکیو ادارے، ایس بی سی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کرکے طلب کرے گا۔