پنجاب میں1000بیڈ کا نیا چلڈرن ہسپتال بنایا جائے گا‘نوازشریف میڈیکل ہسپتال میںمارچ سے تعمیر کا آغاز ہوگا،پنجاب میں شعبہ صحت کا بجٹ 630ارب روپے ہے
بچوں کی کامیاب سرجری پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں،10ہزار بچوں کی ہارٹ سرجری پر دلی خوشی ہوئی،بچوں کی بیماری والدین کیلئے بری آزمائش ہے ،ماؤں کی خوشی دیکھ کر مجھے دلی سکون ملا
‘ زندگیاں بچانا میرا مشن ہے
کسی بچے کی جان اب ویٹنگ لسٹ پر ہونے کی وجہ سے نہیں جائے گی،انسانی غفلت کے باعث کوئی جان نہیں جانی چاہئیکینسر ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں:تقریب سے خطاب ا
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا پنجاب میں1000بیڈ کا نیا چلڈرن ہسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف میڈیکل سٹی میںمارچ سے تعمیر کا آغاز ہوگا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے واضح کیا ہے کہ غریب عوام کی پیسہ کرپشن کی مد میں نہیں کھانے دوںگی۔پنجاب میں شعبہ صحت کا بجٹ 630ارب روپے ہے ۔بچوں کی کامیاب سرجری پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں ۔10ہزار بچوں کی ہارٹ سرجری ہونے پر دلی خوشی ہوئی۔بچوں کی بیماری والدین کے لئے بری آزمائش ہے ۔ماؤں کی خوشی دیکھ کر مجھے دلی سکون ملا ۔بیمار بچوں کی زندگیاں بچانا میرا مشن ہے ،کسی بچے کی جان اب ویٹنگ لسٹ پر ہونے کی وجہ سے نہیں جائے گی۔انسانی غفلت کے باعث کوئی جان نہیں چاہئیں۔آئندہ ماہ لاہور میں 1000بستروں پر مشتمل نئے چلڈرن ہسپتال کی تعمیر شروع ہوجائیگی۔پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹرانسپلانٹ کارڈ کے ذریعے 800کاک لیئر،200بون میروٹرانسپلانٹ کیے گئے ۔1000ہزار پیڈز ہارٹ سرجری کرنے پر جتنا شکر ادا کروں کا،دل اللہ کے حضورسجدہ ریز ہے ۔چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر اورسٹاک اوردیگر کا بھی شکریہ اداکرتی ہوں ۔ماں کو بچے کی چھوٹی سی تکلیف چین سے نہیں بیٹھنے دیتی،جو بچہ دل کا مریض ہو ماں پر کیا گزر تی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ بچے کیلئے دل کا مرض وسائل رکھنے و الوں کیلئے بھی آزمائش ہے ،غریب آدمی کیلئے کا کیا حال ہوگا۔ امراض قلب کا علاج سستا نہیں اوربچوں کے دل کے علاج کیلئے خاص مہارت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ہیلتھ پر فوکس ہے ،جب آئی تو مجھے 15ہزار بچوں کی ویٹنگ لسٹ تھما دی گئی۔باری کا انتظار کرتے کرتے شاید بہت سے بچے جان سے بھی گزرگئے،تہیہ کرلیا کہ اب ویٹنگ لسٹ کی وجہ سے کسی بچے کی جان نہیں جائیگی۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں بچوں کی10ہزار400اوپن ہارٹ سرجری اورانٹروینشن پروسیجر ہوئے،پہلے سال میں 300ہوتے تھے ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ میانوالی میں کیتھ لیب بننے سے اب لوگوں کو دل کے علاج کیلئے شہر سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔ جو ذمہ داری اللہ تعالی نے دی ہے اس کو فرض کی طرح نبھایا۔ایجوکیشن حساس شعبہ ہے لیکن ہیلتھ میں غفلت سے کسی کی جان جاسکتی ہے ،اگر غفلت سے کسی کی جان چلی جاتی ہے تو ہم جواب نہیں دے سکتے ۔مزدور کا بیٹا دل کا مریض تھا ،آج وہ ہارٹ سرجری کے بعد صحت یاب ہے۔کینسر ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ،انکار کرنے کا حوصلہ کہاں سے لاؤ۔جو پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں سے آتا ہے ہم میں علاج کیلئے انکار کرنے کا حوصلہ نہیں۔انہوںنے کہا کہ علاج معالجے کی سہولت صوبوں کی ذمہ داری ہے بلکہ لوگوں کو شہروں کے اندرعلاج کی سہولت دینی چاہیے۔سب سے زیادہ وقت ہیلتھ پر صرف کرتے ہیں اس کے باوجود شکایات آجاتی ہیں۔100بلین روپے فری میڈیسن دینے کے باوجود شکایات کا خاتمہ نہیں ہوا‘ریاست ماں ہے،ماں اگر پیسہ لوگوں پر خرچ نہیں کرے گی تو کہاں لے کر جائے گی۔مجھے یقین ہے عوام پر خرچ کریںگے تو پیسہ کبھی ختم نہیں ہوگا