وشال ددلانی کی گاڑی کو حادثہ، کنسرٹ ملتوی

وشال ددلانی کی گاڑی کو حادثہ، کنسرٹ ملتوی

بھارتی معروف گلوکار اور موسیقار وشال ددلانی کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، جس کے بعد ان کا مجوزہ کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے نامور گلوکار وشال ددلانی نے انسٹاگرام پر اپنی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا:"میری بدقسمتی، ایک چھوٹے حادثے کا شکار ہو گیا ہوں، لیکن جلد واپس آؤں گا۔ آپ سب کے لیے پوسٹ کرتا رہوں گا، جلد ہی پونے میں ملتے ہیں۔"رپورٹس کے مطابق، وشال ددلانی حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔حادثے کے بعد کنسرٹ کے منتظمین نے پروگرام ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، اور اس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔وشال ددلانی اور شیخر روی جانی کا کنسرٹ 2 مارچ کو پونے میں شیڈول تھا، تاہم حادثے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔