’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے اداکار وشال ٹھاکر 10 سال سے لاپتا، اہلخانہ آج بھی منتظر

’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے اداکار وشال ٹھاکر 10 سال سے لاپتا، اہلخانہ آج بھی منتظر

فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں اداکاری کرنے والے بھارتی اداکار وشال ٹھاکر کو لاپتا ہوئے تقریباً 10 سال گزر چکے ہیں، تاہم ان کے اہلخانہ آج بھی ان کی واپسی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وشال ٹھاکر 31 دسمبر 2015 کی رات گھر سے نکلے تھے۔ یکم جنوری 2016 کو ان کی آخری لوکیشن ممبئی کے قریب گھوڑبندر روڈ پر ٹریس ہوئی، جس کے بعد ان کا موبائل فون بند ہوگیا اور آج تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔رپورٹس کے مطابق لاپتا ہونے سے چند ماہ قبل وشال کی گرل فرینڈ نے ان پر ریپ اور تشدد کے الزامات عائد کیے تھے، تاہم بعد میں شکایت واپس لے لی گئی تھی۔ یہ الزامات ثابت شدہ جرم نہیں تھے۔وشال کی والدہ درگا ٹھاکر کا کہنا ہے کہ انہیں آج بھی یقین ہے کہ ان کا بیٹا ایک دن ضرور واپس آئے گا، اور وہ مسلسل اس کی واپسی کی امید رکھتی ہیں۔