ساہیوا ل (خصوصی رپورٹ) ڈاکو ئوں کی فائرنگ سے 2نوجوان زخمی ہوگئے ، نورشاہ تھانہ کی حدود میں 50والے پل کے قریب 3موٹرسائیکل سوار ڈاکو کریانہ کی دکان پرلوٹ مارکیدوران دکاندار فاروق اور اس کے کزن امیر حسن کومزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔زخمیوں کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔