محمد آصف زخمی ہوا،احمد سے نقدی چھین لی گئی،5 موٹرسائیکلیں چوری
قصور(خصوصی رپورٹ) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکو ئوں نے فائرنگ سے دکاندار کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ محلہ لمبا کھولا چونیاں میں محمد آصف کی دْکان پر ڈکیتی کی نیت سے آنے والے ڈاکو ئوں نے مزاحمت کرنے پر اْسے فائر مارکر زخمی کردیا۔ کڑکنی نہر پتوکی کے قریب ڈاکو ئوں نے گن پوائنٹ پر محمداحمد سے 80ہزار روپے نقدی چھین لی۔ضلعی کچہری قصور ناصر مسیح ولد سوہنا مسیح کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔ کیپٹن نسیم حیات روڈ قصور کے باہر سے بستی قادر آباد قصور کے رہائشی محمدعاقب سکندر ،ٹبہ شیخ امین سے قصور کے رہائشی عمران ،شیخ پورہ کہنہ سے مزمل بیگ،کوٹ بھٹیاں ہلہ پتوکی سے محمدریاض اورمحلہ رسول پورہ پھول نگر سے سجاد احمد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔