بی ایس طلباکے لئے 65فیصد،میڈیکل سٹوڈنٹس کے لئے 80 فیصد میرٹ مقرر
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں کے طالب علموں کے لئے وزیر اعلیٰ کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ابتدائی مرحلے میں پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر تعلیم پنجاب راناسکندرحیات کی زیرصدارت لیپ ٹاپ سکیم کا جائزہ اجلاس ہواجس میں سکیم کے حوالے سے قواعدوضوابط اورطریقہ کارپرغورکیاگیا۔وزیرتعلیم کاکہنا تھا میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا ،بی ایس طلباکے لئے 65 فیصد، میڈیکل سٹوڈنٹس کے لئے 80فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ۔پورٹل کی لانچنگ، سکروٹنی اور فائنل لسٹ کے لئے حتمی تاریخ طلب کی ہے،سکیم میں سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا اپلائی کر سکیں گے، وزیر تعلیم نے ہونہار سکالر شپ پروگرام فیز 2کی بھی حتمی تیاری کی ہدایت کر دی ۔