طلبا میں لیپ ٹاپ کی تقسیم آج سے شروع

 وزیر اعلیٰ پنجاب تمام ڈویڑنز میں خود لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی
 لاہور (کرائم رپورٹر) لیپ ٹاپ کے خواہشمند طلبا کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔ 8 سال بعد پنجاب کے ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپ کی تقسیم آج سے شروع ہوگی۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا پہلی تقریب یو ای ٹی لاہور میں ہوگی جبکہ اس ضمن میں تقاریب تمام ڈویڑنز میں بھی منعقد کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب تمام ڈویڑنز میں خود لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی۔ علاوہ ازیں رانا سکندر حیات نے یو ای ٹی کا دورہ کیا، تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ 14 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ سب سے زیادہ لیپ ٹاپ پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کو دئیے جائیں گے جن کی تعداد 4 ہزار ہے ۔