ایک لاکھ 10 ہزار طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

 ویب سائٹ پر لنک مشتہر، بی ایس طلبا آن لائن اپلائی کریں:وزیر تعلیم 
لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ سکیم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا سکیم کے تحت 1,10,000 طلبا میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ سکیم کیلئے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا اپلائی کر سکیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا طلبا کو جنریشن 13 کے جدید ترین کور i7 لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا جو کہ تمام معلومات کے ساتھ پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ طلبا https://cmlaptophed.punjab.gov.pk/ پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔