شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

 ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ‘علماء نے واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈ الی  
 لاہور(سپیشل رپورٹر)رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج  ملک بھر میں انتہائی  مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی  گئی ۔ شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ،  مساجد میں چراغاں، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا  گیا ۔ جس میں علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈ الی ۔محفل معراج النبیؓ میں نعت خواہاں حضور اکرم کی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت و نعت پیش  کیا ۔