لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی قبر پر حاضری دی۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی ڈاکٹر اطہر وحید، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران، ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ایس ایس پی سید غضنفر علی شاہ سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق تمام افسران نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی۔ اس موقع پر شہید کے اہلخانہ نے خصوصی شرکت کی۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ آج کا دن شہداء پولیس سے تجدید عہد کا دن ہے۔ سلام ہے ان ماؤں کو جنہوں نے اپنے بیٹے مادر ملت پر قربان کیے۔ یہ ہمارے شہداء ہی ہیں جن کی قربانیوں سے محکمہ اور ملک قائم دائم ہے۔ ہم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے