لاہور میں آئندہ دو دن تک بارش کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات

لاہور میں آئندہ دو دن تک بارش کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ لاہور میں آئندہ دو دن تک بارش کا امکان نہیں ہے۔

لاہور شہر میں گزشتہ دنوں بادل تو بنے تھے مگر بارش نہیں ہوئی، تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی ہے، اور پہاڑی علاقوں میں برف باری نے سردی کی شدت کو مزید بڑھا دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کی توقع نہیں ہے، البتہ دو روز بعد بارش لانے والا نیا سسٹم لاہور میں داخل ہو سکتا ہے، جس سے شہر میں بارش کے امکانات پیدا ہوں گے۔ لاہور میں آج کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔