رواں ہفتے بارش کی نوید، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

رواں ہفتے بارش کی نوید، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے شہر کے موسم کے حوالے سے نئی پیشگوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق رواں ہفتے کے دوران بارش ہونے کا امکان ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی توقع نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جس کے باعث موسم خوشگوار محسوس ہوگا۔ کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔شہر میں ہلکی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جن کی رفتار تقریباً 3 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو چکا ہے جس کے اثرات مختلف علاقوں میں ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں آج بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ادھر کراچی میں کل تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ حکام کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آج سے 29 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔