افغانستان میں وزارت شہری ترقیات کے دفتر پر خودکش حملہ،ایکشخص جاں بحق‘5 زخمی

    کابل(آ ئی این پی )افغانستان میں طالبان کی وزارت اربن ڈیولپمنٹ کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان اہلکاروں نے خودکش حملہ آور کو دفتر میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والا طالبان سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔