اژدھے کی ایکشخص کو جکڑ کر پانی کے اندر کھینچے کی کوشش

انڈونیشیا(نیٹ نیوز)اگر ایک اژدھا آپ کے جسم کے گرد کنڈلی مار کر زیرآب کھینچ کر لے جائے تو کیسا محسوس ہوگا؟یقین کرنا مشکل ہوگا مگر انڈونیشیا میں ایک شخص کو حقیقت میں اس کا سامنا ہوا۔ایک 6 میٹر لمبے اڑدھے نے ایک ٹور گائیڈ کو پہلے اپنے جسم سے جکڑ لیا اور پھر پانی کے اندر کھینچ لیا۔انڈونیشیا کیجزیرے Borneo میں ایک گائیڈ ہیرو، جو کہ سانپوں کو پکڑنے کے بھی ماہر ہیں، ایک دریا میں سیاحوں کے ساتھ کشتی میں سفر کر رہے تھے۔اس سفر کے دوران کشی پر موجود افراد نے اڑدھے کو دریا کے کنارے کے قریب آرام کرتے ہوئے دیکھا۔اس موقع پر ہیرو کشتی کے اس حصے سے نیچے جھانکنے لگے تاکہ اڑدھے کو اس کے سر کے پاس سے پکڑ سکیں۔مگر ہوا اس کے الٹ اور اس بڑے سانپ نے ہیرو کو ہی پانی میں گرا دیا۔پانی میں گرنے کے بعد اڑدھے نے تیزی سے اپنے جسم سے انہیں جکڑ لیا اور پانی کے اندر کھینچنے لگا۔2 افراد کی کوششوں سے ایسا کافی مشکل سے ہوا۔ایک فرد نے اڑدھے کے سر اور دوسرے نے دم کو پکڑا اور ہیرو کو آزاد کرالیا، جو کرشماتی طور پر زخمی بھی نہیں ہوئے۔اس اڑدھے کے بعد ازاں پکڑ کر کشتی میں لایا گیا جہاں اس کے ساتھ عملے نے تصاویر لیں اور پھر دوبارہ آزاد کر دیا۔خیال رہے کہ اڑدھے زہریلے نہیں ہوتے اور وہ اپنے شکار کو جکڑ لیتے ہیں تاکہ اس سانس رک جائے اور پھر وہ اسے نگل لیتے ہیں۔