برطانیہ کا غیردستاویزی تارکین وطن کو شہریت نہ دینے کیلئے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ

لندن(آئی این پی ) برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ امیگریشن قوانین کو سخت کر رہی ہے تاکہ چھوٹی کشتیوں پر آنے والے غیر دستاویزی تارکین وطن کے لیے بعد میں شہریت حاصل کرنا تقریبا ناممکن ہو جائے۔غیرملکی   خبر رساں ادارے   کے مطابق نئی ہدایات کے تحت سمندر کے راستے یا گاڑیوں کے پیچھے چھپ کر آنے والے تارکین وطن کو شہریت دینے سے انکار کر دیا جائے گا