ایک لاکھ ویزے منسوخ ، غیر ملکی طلبا اور روزگار کیلئے آنیوالے افراد شامل ہیں
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو دھوکہ دینے والے تارکین وطن کی شہریت منسوخ ہوگی۔ ڈیٹرائٹ اکنامک کلب میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری انتظامیہ صومالیہ یا کسی بھی دوسرے ملک سے تعلق رکھنے والے ایسے تارکین وطن کی شہریت منسوخ کرنے جا رہی ہے جنہوں نے ہمارے کسی شہری کو دھوکہ دیا ہو، ہم ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے جا رہے ہیں جنہوں نے ہمارے شہریوں کو دھوکہ دیا ہو اور اس میں انہیں سزا ہوئی ہو، ایسے لوگوں کی شہریت منسوخ کر دی جائے گی۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ نے ویزہ قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ کر دیئے ہیں جن میں ہزاروں غیر ملکی طلبا اور روزگار کے لیے آنے والے افراد بھی شامل ہیں