کراچی(آن لائن)کراچی ائیرپورٹ پر دبئی سے آنے والی انٹرنیشنل فلائٹ ڈومیسٹک ٹرمینل میں پارک کروا دی گئی۔ذرائع کے مطابق غیرملکی ائیرلائن کی پرواز رات 12 بجکر 50 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔ غیرملکی طیارے کوانٹرنیشنل کے بجائے ڈومیسٹک ٹرمینل پر پارک کروا دیا گیا۔ غلطی کا پتہ چلنے کے بعد طیارے کو پش بیک کرکے انٹرنیشنل ٹرمینل پر لایا گیا۔ ذیر ملکی طیارے کی غلط پارکنگ پی اے اے حکام کی غلطی کی وجہ سے ہوئی۔