پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو دبئی حکام نے تحویل میں لے لیا

 دبئی(آئی این پی )پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا ہوکر کراچی آنے کے بعد ناکام لوٹنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی حکام نے تحویل میں لے لیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی  جہاں سے پرواز ای کے 203 سے اس کی نیویارک روانگی طے تھی تاہم خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی، جس کے بعد اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی شہر چلی گئی