نیوجرسی: واش روم سے باہر نہ آنے پردروازہ توڑ کر مسافر کو گرفتار کرا دیا

نیویارک (آئی این پی )امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک شخص نے یونائیٹڈ ایئرلائنز کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے اس نے الزام لگاتے ہوئے کہ ایک پائلٹ نے پرواز کے دوران اسے طیارے کے باتھ روم سے زبردستی باہر نکالا جب کہ وہ اس وقت وہ برہنہ تھا اور پھر اسے گرفتار کروا دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق اس مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یونائیٹڈ ایئرلائنز کی میکسیکو سے ٹیکساس پرواز کے دوران جہاز کے پائلٹ نے انہیں زیادہ دیر تک واش روم میں گھسے رہنے پر گھسیٹ کر باہر نکالا اور گرفتار کروایا۔