کراچی (آئی این پی)پاکستان کی نجی ہوا بازی کی صنعت میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نئی نجی ایئرلائن ساتھ ایئر نے 16 جولائی 2026 سے اپنے شیڈول ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ایئرلائن کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک کے مختلف علاقوں کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید مستحکم بنانا، علاقائی ترقی کو فروغ دینا اور مسافروں کو محفوظ، معیاری اور قابلِ اعتماد سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ابتدائی مرحلے میں ساتھ ایئر کراچی، اسلام آباد اور بہاولپور کے درمیان باقاعدہ پروازیں شروع کرے گی