عمران خان مجھے چور کہتا تھا اور آج اڈیالہ جیل میں نشان عبرت بنا بیٹھا ہے، احسن اقبال

عمران خان مجھے چور کہتا تھا اور آج اڈیالہ جیل میں نشان عبرت بنا بیٹھا ہے، احسن اقبال

نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے انہیں "چور" کہا تھا، لیکن آج وہ اڈیالہ جیل میں "نشان عبرت" بنے بیٹھے ہیں۔

 احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان سے یہ کہا تھا کہ اگر انہوں نے ملک کو لوٹا تو اللہ انہیں نیست و نابود کردے، لیکن اگر یہ الزام جھوٹا ہے تو عمران خان کو نشان عبرت بنا دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ہمیشہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتا تھا اور جھوٹے الزامات لگاتا تھا، اور آج وہ خود اڈیالہ جیل میں ہیں۔احسن اقبال نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے سوال کیا کہ اگر عمران خان آپ کا "مہاتما" ہے تو ان چار سالوں میں جو وہ حکومت میں رہا، کیا اس دوران کوئی نئی یونیورسٹی، اسپتال، موٹروے یا کوئی اہم منصوبہ شروع کیا؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف لنگر خانے کھولے، اور ان لنگر خانوں کا خرچہ حکومت نہیں بلکہ سیلانی فاؤنڈیشن جیسے این جی اوز اٹھاتی تھیں، جبکہ حکومت صرف اس پر اپنا "ٹھپہ" لگاتی تھی۔وفاقی وزیر نے نارووال کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ضلع علم کا مرکز بن چکا ہے، یہاں دوسرے شہروں سے لوگ تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نارووال میں اسپتال بہترین ہیں اور یہاں میڈیکل کالج بن چکا ہے، جب کہ اگلے سال یہاں زراعت کا کالج بھی قائم کیا جائے گا۔