سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دشمن کو دن کے اُجالے میں عبرت کا نشان بنا دیا گیا، پاکستان نے اپنے دفاع میں ناقابلِ تسخیر قوت کو ثابت کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے۔ دشمن کی ہر جارحیت کو آہنی عزم اور حوصلے کے ساتھ کچلا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر محاذ پر اپنی برتری ثابت کی ہے۔سینئر وزیر نے یہ بھی کہا کہ دنیا اب پاکستان کی عسکری مہارت اور دفاعی حکمتِ عملی کا کھلے دل سے اعتراف کر رہی ہے، اور وطن کے تحفظ میں اتحاد، حوصلہ اور ایثار ہماری اصل طاقت ہیں۔