اسلام پورہ میں شہزاد ،عثمان سے آئس عدنان سے چرس بر آمد ،غازی آباد میںشہروز عتیق عثمان اور عبدالخالق پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر) اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 1060 گرام آئس اور 1320 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان شہزاد عرف بھولا اور عثمان حیدر سے آئس جبکہ عدنان عرف دانو کے قبضہ سے 1320 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزمان تعلیمی اداروں کے گردونواح سمیت اہم مقامات پر منشیات فروشی کرتے تھے، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔ ایس ایچ او غازی آبادنے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران سرچ آپریشنز مختلف مقامات سے4 منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او غازی آباد فیصل ندیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران سرچ آپریشنز مختلف مقامات سے4 منشیات فروش شہروز عتیق عثمان اور عبدالخالق کو منشیات سمیت گرفتار کرلیاایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان سے2کلو سے زائد چرس، 155 گرام آئس اور 50 لیٹر دیسی زہریلی شراب برآمد کی گئی ملزمان کا تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے