7منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6کارروائیاں کے دوران7ملزمان کوگرفتار کرکے81لاکھ روپے سے زائد مالیت کی60.84کلوگرام منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق باچا خان ایئرپورٹ پر عمرہ کیلئے جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 630گرام وزنی 105 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیں سمبڑیال روڈ سیالکوٹ میں پیٹرول پمپ کے قریب گاڑی سے 39.6کلوگرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان کوگرفتار کرلیاڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں فیکٹری کے قریب ملزم سے 14.4کلو افیون،1.4کلو ہیروئن اور 800 گرام آئس برآمد کر لی چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار ملزم سے 4.2کلوگرام چرس برآمد کرلی سواں اڈہ راولپنڈی کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2کلوگرام چرس برآمد کرلی مین کہوٹہ روڈ ماڈل ٹاؤن اسلام آباد میں ملزم سے 10گرام ویڈ برآمد کرلی کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔