9 ہزار 196 مقدمات درج ، 4 ہزار 431 کلو چرس، 913 کلو آئس، 507 کلو ہیروئین بر آمد ہوئی
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کی جانب سے رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا پولیس کے مطابق 2023 کے دوران 9 ہزار 410 ملزمان کو گرفتار کر کے 9 ہزار 196 مقدمات درج کیے گئے کارروائیوں میں ملزمان کے قبضہ سے 4 ہزار 431 کلو چرس، 913 کلو آئس، 507 کلو ہیروئین، 288 کلو افیون اور 53 ہزار 65 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ماڈرن ڈرگز کی خرید و فروخت اور آن لائن سپلائی کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا ہیان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات، بالخصوص آئس کے نشے سے بچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے منشیات کے کیسز کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ آگاہی مہم کے ذریعے منشیات کے خلاف مؤثر جنگ کے لیے والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا