3خواتین سمیت 7منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

ساہیوال، غازی آباد (خصوصی رپورٹ) تھانہ نور شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے3خواتین سمیت 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزموں میں شمائلہ سکنہ 64/4R سے1160گرام چرس،شازیہ سکنہ 67/4Rسے 1240گرام چرس،پٹھانی بی بی سکنہ 54/4Rسے 1180گرام چرس جبکہ ظفر اقبال سکنہ محلہ حصاریہ سے 3360گرام چرس برآمد کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔تھانہ صدر چیچہ وطنی پولیس نیبھی 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 کلو560 گرام چرس برآمد کر لی، ملزموں میں محمد فیاض ،زبیر حمید قوم پٹھان ،ریاض شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔