پاکپتن (خصوصی رپورٹ)تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے نور پور میں واردات کی جھوٹی اطلاع دینے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنے ساتھ واردات کی پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کی تھی، پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ کوئی واردات نہیں ہوئی۔