15 پر جھوٹی اطلاع دینے پر کالر گرفتار، مقدمہ درج

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ ) تھانہ کسووال پولیس کی 15 پر جھوٹی اطلاع دینے پر کارروائی، کالر گرفتارکرلیا۔ نواحی گا ئوں 116 سات آر میں ندیم نے پولیس کو 15 پر کال کرکے جھوٹی اطلاع دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ندیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے پابندسلاسل کردیا۔