چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) پولیس کو جھوٹی وارداتوں کی اطلاع دینے کے الزام میں 2 کالرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ بتایاگیاہے کہ نواحی گا ئوں 16/چودہ ایل میں امین اللہ نے 15 پر کال کر کے ڈکیتی کی اطلاع دی جو دوران تفتیش غلط ثابت ہوئی۔ پولیس نے امین اللہ کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب چک نمبر 168/نو ایل میں محمد وریام نے بھی 15 پر کال کر کے ایک لاکھ 74 ہزار روپے کی ڈکیتی کی اطلاع دی جو جھوٹی نکلی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔