واردات کی جھوٹی اطلاع دینے والے کیخلاف مقدمہ

قصور(خصوصی رپورٹ) واردات کی جھوٹی کال کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس تھانہ الہ آباد میں تعینات اے ایس آئی محمد احمد نے مقدمہ درج کروایا کہ ملزم عبدالعلیم نے واردات ہونے کی کال کی جب موقع پر پہنچے تو کال بوگس اور جھوٹی نکلی جس پر پولیس نے ملزم عبدالعلیم کے خلاف 29 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔