محمد اصغر نے 15 پر اطلاع دی کہ اسکے رشتہ دار سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)پولیس نے دوہرے قتل کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا. پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شیرگڑھ کی حدود لنڈیانوالہ سے محمد اصغر نامی شخص نے 15 پکار پر پولیس کو دوہرے قتل کی اطلاع دی.کہ اس کے قریبی رشتہ دار سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا ہے. پولیس موقع پر پہنچی اور مختلف لوگوں سے قتل ہونے کی باریے دریافت کیا تو وہاں پر لڑائی جھگڑا ہونا پایا گیا. پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور جس موبائل سے کال کی گئی تھی وہ موبائل بھی بر آمد کر کے قبضہ میں لے لیا. پولیس تھانہ شیر گڑھ نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر237/25 درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔