لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 3افراد ہلاک ہو گئے ملتان روڈ کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم ایک شخص جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ کوکا کولہ موڑ ملتان روڈ کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم 30 سالہ موٹر سائیکل سوار شبیر جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانہ منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کرد۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملتان سے لاہور آنے والی کار کو موٹروے پر پیر محل انٹرچینج کے قریب حادثہ پیش آیا، گاڑی میں 3 افراد سوار تھے، دو موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاکار سوار ملتان سے لاہور سپیئر پارٹس کا سامان لینے آ رہے تھے، پیر محل انٹرچینج کے قریب گاڑی کا ٹائر برسٹ ہو گیا، گاڑی سے ایک کروڑ کی نقدی بھی برآمد ہوئی جو موٹروے پولیس نے اپنے قبضے میں لینے کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیا