ٹریفک حادثات ، 3افراد ہلاک

شیخو پورہ،کالاشاہ کاکو میں موٹرسائیکلوں میں ٹکرسیقاسم،11سالہ لڑکا ،4سالہ حسن گرکرچل بسے
شیخو پورہ،کالاشاہ کاکو(خصوصی رپورٹ)مختلف ٹریفک حادثات میں 4سالہ بچے سمیت 3افرادجاں بحق ،3خواتین سمیت 5افرادزخمی ہوگئے،بتایا گیا ہے کہ عصمت بی بی اپنے 4 سالہ بیٹے عمران اور خاوند کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہی تھی کہ اچانک ٹائر میں برقع آجانے سے موٹرسائیکل بے قابو ہوگئی اور 4سالہ حسن گرکر چل بسا، جبکہ 25 سالہ عصمت بی بی شدید زخمی ہوگئی۔دریں اثنا نارووال روڈ پر گجر چوک کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار سلیم غفار،کاشف شبیر،صفیہ رفیق اور عفت بی بی، قاسم رفیق وغیرہ 6افرادتیز رفتاری کے باعث ٹکرا گئے ،جس کے نتیجے میں قاسم رفیق اور 11 سالہ لڑکاموقع پر دم توڑ گئے، جبکہ باقی 4 افراد شدید زخمی ہوگئے،ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ،جبکہ پولیس نے لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا ہے۔