21سالہ نوجوان کی خودکشی

لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ کے علاقے میں 21سالہ نوجوان نے نامعلوم و جوہات کی بناء پر گلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے سے لٹک کر مبینہ خودکشی کرلی بتایا گیا ہے کہ مصری شاہ چاہ میراں کے رہائشی21سالہ شاہزیب نے نامعلوم و جوہات کی بناء پر گلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے سے لٹک کر مبینہ خودکشی کرلی پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت شاہزیب کے نام سے ہوئی، پولیس اور فرانزک ماہرین نے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاپولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے