پولیس نے 21سالہ ذہنی مریضہ کو ورثا سے ملوا دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 21سالہ ذہنی مریضہ کو چند گھنٹوں کے دوران ورثاء سے ملوا دیا پولیس کے مطابق 21سالہ لاوارث ذہنی مریضہ نے چند روز قبل لیڈی ایچیسن میں بچی کو جنم دیاڈی ایس پی حافظ عبیداللہ کی سربراہی میں چوکی انچارج میو ہسپتال نے ٹیم کے ہمراہ فوری ورثاء کی تلاش شروع کی ورثاء کی تلاش میں پولیس کے ہمراہ سیف سٹی اور بائیو میٹرک ٹیم نے اہم کردار ادا کیاچوکی میو ہسپتال پولیس کی چند گھنٹوں کی کاوش نے لاوارث مریضہ کو ورثاء سے ملوا دیابیٹی کرن اور نومولود نواسی کے باعزت اورحفاظت سے ملنے پر فیملی نے پولیس کا شکریہ ادا کیاایس پی سٹی قاضی علی رضا نے انچارج چوکی میو ہسپتال اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ عوام الناس کی حفاظت اور مدد کو یقینی بنایا جا رہا ہے،