کاہنہ : خودکشی کی کوشش کرنے والا نوجوان ہسپتال منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ کاہنہ چھیڈو گاؤں کے رہائشی جبار نے خود کو گولیاں مار کر خودکشی کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔جبار کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس تحقیقات کے مطابق جبار نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر خودکشی کی کوشش کی ہے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔