سرعام اسلحہ کی نمائش،2مشکوک گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی سرعام نمائش کرنے والوں کے خلاف ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ تازہ کارروائیوں کے دوران رائیونڈ اور چوہنگ کے علاقوں سے دو مشکوک ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک افراد کو حراست میں لیا۔ گرفتار ملزمان شاہراہ عام پر اسلحہ کی سرعام نمائش کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھیپولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک رائفل، ایک پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان، جن کی شناخت افضال اور اویس کے نام سے ہوئی ہے، کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں رائیونڈ اور چوہنگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہر کو ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اسلحہ کی ترسیل یا سرعام نمائش کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔