رمیز راجا کے شاہین آفریدی پر نامناسب کمنٹس پر مداحوں کی شدید تنقید

رمیز راجا کے شاہین آفریدی پر نامناسب کمنٹس پر مداحوں کی شدید تنقید

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے اپنے کمنٹری کے دوران شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے، جس پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ کے دوران جب شاہین آفریدی کو گیند لگنے کے بعد شدید تکلیف ہوئی، رمیز راجا نے کہا، "بس اس کا چہرہ بچ گیا، سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ یہ اچھی بات ہے یا نہیں۔" ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ردعمل آیا، اور کئی صارفین نے سوال کیا کہ کیا یہ بیان ایک کرکٹر کی انجری سے متعلق تھا یا کچھ اور۔شاہین آفریدی نے اس موقع پر اپنے اوورز پورے کیے، لیکن وہ میچ میں 37 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔ ان کے اس نامناسب بیان پر مداحوں نے رمیز راجا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔