مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے سعودی فرانسیسی کانفرنس میں شرکت کریں: اقوام متحدہ میں سفیر کی اپیل

 نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبدالعزیز الواصل نے جنرل اسمبلی کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی عرب اور فرانس کے اشتراک سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں، تاکہ مسئلہ فلسطین کو حل کیا جا سکے۔عرب میڈیاکے مطابق  فلسطین پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعزیز الواصل نے کہا کہ سعودی فرانسیسی کانفرنس جون میں نیویارک میں منعقد ہونے والی ہے۔انہوں نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور اسرائیل اور لبنان کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم بھی کیا۔