فرانسیسی صدر کا مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر کانفرنس بلانے کا اعلان

 پیرس(آئی این پی )فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا۔ایمانوئل میکرون نے ایکس پر لکھا شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، سعودی عرب کے ساتھ مل کر فلسطین معاملے پر کانفرنس کی صدارت کریں گے۔