فرانسیسی صدر، سعودی ولی عہدریاستی حل کانفرنس کی صدارت کریں گے

پیرس(آن لائن) فرانس کے صدر ایمانول میکرون نے کہا ہے کہ اْنہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد سے بات کی ہے، وہ دونوں مل کر 22 ستمبر کو نیویارک میں دو ریاستی حل کانفرنس کی مشترکا صدارت کریں گے۔صدر ایمانول میکرون نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے فلسطینی حکام کو ویزا جاری نہ کرنا ناقابلِ قبول ہے، مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کو واپس لیا جائے اور ’میزبان ملک معاہدے‘ کے تحت فلسطینی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد دو ریاستی حل کے لیے وسیع ترین بین الاقوامی حمایت حاصل کرنا ہے کیونکہ یہی اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کی جائز امنگوں کو پورا کرنے کا واحد راستہ ہے