اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ صومالیہ کے ساحل کے قریب بحری قزاقوں کے ہاتھوں ہائی جیک کیے گئے جہاز ایم ٹی آنر 25 پر سوار 10 پاکستانی شہریوں کی محفوظ اور جلد رہائی کے لیے حکومت پاکستان کی سفارتی اور بین الاقوامی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایم ٹی آنر 25 پر پاکستانی یرغمالیوں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں جہاز کی ہائی جیکنگ اور اس پر سوار پاکستانی شہریوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں 10 پاکستانی شہریوں کی محفوظ اور جلد رہائی کے لیے حکومتی کوششوں پر بھی غور کیا گیا