صومالیہ : بحری جہاز کی بازیابی کے دوران 3 پاکستانی شہری جاں بحق

چار کریو ممبران زخمی بھی ہوئے، جن میں تین پاکستانی شہری شامل ہیں:ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد( آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے صومالیہ کے ساحل پر ہائی جیک کیے گئے بحری جہاز ایم ٹی آنر 25  کی بازیابی کے دوران پانچ کریو ممبران کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین پاکستانی شہری رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری شامل ہیں۔ حکومت اور عوام پاکستان نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔سجاد حیدر خان نے بتایا کہ واقعے میں چار کریو ممبران زخمی بھی ہوئے، جن میں تین پاکستانی شہری شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ترجمان کے مطابق ایم ٹی آنر 25 کے بچ جانے والے کریو ممبران کو بحفاظت بندر بیلا کے ساحل پر پہنچا دیا گیا ہے