واشنگٹن (آئی این پی )امریکی کانگریس کے رکن جیک برگمین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جیک برگمین نے کہا پاکستان کے دورے اور وہاں رہنمائوں سے رابطے کے بعد وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی شراکت داری جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسی مشترکہ اقدار پر قائم ہے، آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔