صدر آصف علی زرداری کو رومانیہ، صومالیہ، نیپال، جاپان اور بنگلہ دیش کے سفرا نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

اسلام آباد(آئی این پی ) صدر آصف علی زرداری کو رومانیہ، صومالیہ، نیپال، جاپان اور بنگلہ دیش کے سفرا نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔رومانیہ کے نامزد سفیر مسٹر ڈین سٹونیسکو نے صدر مملکت کو سفارتی اسناد پیش کیں،صومالیہ کے نامزد سفیر شیخ نور محمد حسن اور نیپال کی نامزد سفیر  یٹا دھیتل نے بھی صدر کو اسناد پیش کیں،جاپان کے نامزد سفیراکاماتسو شوچی اور بنگلہ دیش کے نامزد ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے صدر مملکت کو اسناد پیش کیں۔صدر مملکت نے نامزد سفرا کو پاکستان میں تعیناتی پر مبارکباد د ی اور کہا کہ امید ہے کہ نامزد سفرا تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے۔ نامزد سفرا کو ایوان صدر پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر  بھی پیش کیا۔